22 فروری، 2017، 11:03 AM

ترکی کا شام میں 44 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ترکی کا شام میں 44 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ترکی جو داعش دہشت گردوں کا کل تک بڑا حامی ملک تھا اس نے اب داعش سے منہ پھیر لیا ہے اور شام کے علاقہ الباب میں 44 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی جو داعش دہشت گردوں کا کل تک بڑا حامی ملک تھا اس نے اب داعش سے منہ پھیر لیا ہے اور شام کے علاقہ الباب میں 44 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ترک فوج کے مطابق شامی شہر الباب کے اطراف میں ترک حمایت سے ہونے والے آپریشن اور امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی طرف سے فضائی حملوں کے دوران داعش کے 44 دہشت گرد ہلاک، جبکہ ان کارروائیوں کے دوران ایک تُرک فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
ترکی نے اپنی سرحد سےتقریباً 30 کلومیٹر دور شامی شہر الباب میں گزشتہ برس اگست سے شامی باغیوں کی مدد سے ایک فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد داعش کو اس شہر سے نکالنے کے علاوہ کُرد ملیشیا کے خلاف کارروائی ہے۔ شام نے ترکی کے اس اقدام کو سرحدی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔ شام کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شامی سرزمین پر ترک فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے۔

News ID 1870623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha